سورہ Al-Ghaashiya — The Overwhelming
سورہ Al-Ghaashiya (The Overwhelming) — 88/114 · 26 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ
کیا پہنچی ہے آپ کو چھا جانے والی آفت کی خبر
Ayah 1وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ
کتنے ہی چہرے اس دن ذلیل وخوار ہوں گے
Ayah 2عَامِلَةࣱ نَّاصِبَةࣱ
مشقت میں مبتلا، تھکے ماندے
Ayah 3تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةࣰ
داخل ہوں گے دہکتی ہوئی آگ میں
Ayah 4تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةࣲ
انہیں پلایا جائے گا کھولتے ہوئے چشمہ سے
Ayah 5لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعࣲ
انہیں کوئی کھانا نہ ملے گا بجز خاردار جھاڑ کے
Ayah 6لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعࣲ
جو نہ فربہ کرے گا اور نہ بھوک دور کرے گا
Ayah 7وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاعِمَةࣱ
کتنے ہی چہرے اس دن بارونق ہوں گے
Ayah 8لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةࣱ
اپنی کاوشوں پر خوش ہوں گے
Ayah 9فِي جَنَّةٍ عَالِيَةࣲ
عالی شان جنت میں
Ayah 10لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةࣰ
نہ سنیں گے وہاں کوئی لغو بات
Ayah 11فِيهَا عَيۡنࣱ جَارِيَةࣱ
اس میں چشمہ جاری ہوگا
Ayah 12فِيهَا سُرُرࣱ مَّرۡفُوعَةࣱ
اس میں اونچے اونچے تخت (بچھے) ہوں گے
Ayah 13وَأَكۡوَابࣱ مَّوۡضُوعَةࣱ
اور ساغر (قرینے سے ) رکھے ہوں گے
Ayah 14وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةࣱ
اور گاؤ تکیے قطار در قطار لگے ہوں گے
Ayah 15وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ
اور قیمتی قالین بچھے ہوں گے
Ayah 16أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ
کیا یہ لوگ (غور سے) اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ اسے کیسے (عجیب طرح) پیدا کیا گیا ہے
Ayah 17وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ
اور آسمان کی طرف نہیں دیکھتے کہ اسے کیسے بلند کیا گیا ہے
Ayah 18وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ
اور پہاڑوں کی طرف کہ انہیں کیسے نصب کیا گیا ہے
Ayah 19وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ
اور زمین کی طرف کہ اسے کیسے بچھایا گیا ہے
Ayah 20فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرࣱ
پس آپ انہیں سمجھاتے رہا کریں آپ کا کام تو سمجھانا ہی ہے
Ayah 21لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ
آپ ان کو جبر سے منوانے والے تو نہیں ہیں
Ayah 22إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
مگر جس نے روگردانی کی اور کفر کیا
Ayah 23فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ
تو اللہ اس کو سخت عذاب دے گا
Ayah 24إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ
بے شک انہیں (آخر) ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے
Ayah 25ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم
پھر یقیناً ہمارے ہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے
Ayah 26