سورہ Al-Kaafiroon — The Disbelievers

سورہ Al-Kaafiroon (The Disbelievers) — 109/114 · 6 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔

قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ

آپ فرمادیجیے اے کافرو

Ayah 1

لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ

میں پرستش نہیں کیا کرتا (ان بتوں کی ) جن کی تم پرستش کرتے ہو

Ayah 2

وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

اور نہ ہی تم عبادت کرنے والے ہو اس (خدا ) کی جس کی میں عبادت کیا کرتا ہوں

Ayah 3

وَلَآ أَنَا۠ عَابِدࣱ مَّا عَبَدتُّمۡ

اور نہ ہی میں کبھی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم پوجا کیا کرتے ہو

Ayah 4

وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کیا کرتا ہوں

Ayah 5

لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ

تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین

Ayah 6