سورہ Az-Zalzala — The Earthquake

سورہ Az-Zalzala (The Earthquake) — 99/114 · 8 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔

إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا

جب تھرتھرانے لگے گی زمین پوری شدت سے

Ayah 1

وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا

اور باہر پھینک دے گی زمین اپنے بوجھوں (یعنی دفینوں) کو

Ayah 2

وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا

اور انسان (حیران ہو کر ) کہے گا اسے کیا ہوگیا

Ayah 3

يَوۡمَئِذࣲ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا

اس روز وہ بیان کردے گی اپنے سارے حالات

Ayah 4

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا

کیونکہ آپ کے رب نے اسے (یونہی) حکم بھیجا ہے

Ayah 5

يَوۡمَئِذࣲ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتࣰ ا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ

اس روز پلٹ کر آئیں گے لوگ گروہ در گروہ تاکہ انہیں دکھا دیے جائیں ان کے اعمال

Ayah 6

فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرࣰ ا يَرَهُۥ

پس جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

Ayah 7

وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةࣲ شَرࣰّ ا يَرَهُۥ

اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ (بھی) اسے دیکھ لے گا

Ayah 8