سورہ Al-Qalam — The Pen
سورہ Al-Qalam (The Pen) — 68/114 · 52 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔
نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ
ن، قسم ہے قلم کی اور جو کچھ وہ لکھتے ہیں
Ayah 1مَآ أَنتَ بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُونࣲ
آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں
Ayah 2وَإِنَّ لَكَ لَأَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُونࣲ
اور یقیناً آپ کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا
Ayah 3وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمࣲ
اور بےشک آپ عظیم الشان خلق کے مالک ہیں
Ayah 4فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُونَ
عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
Ayah 5بِأَييِّكُمُ ٱلۡمَفۡتُونُ
کہ تم میں سے (واقعی) مجنون کون ہے
Ayah 6إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ
بے شک آپ کا رب خوب جانتا ہے ان کو جو اس کی راہ سے بہک گئے ہیں اور انہیں بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں
Ayah 7فَلَا تُطِعِ ٱلۡمُكَذِّبِينَ
پس آپ بات نہ مانیں (ان) جھٹلانے والوں کی
Ayah 8وَدُّواْ لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُونَ
وہ تو تمنا کرتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی اختیار کریں تو وہ بھی نرم پڑجائیں
Ayah 9وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافࣲ مَّهِينٍ
اور نہ بات مانیے کسی (جھوٹی) قسمیں کھانے والے ذلیل شخص کی
Ayah 10هَمَّازࣲ مَّشَّآءِۭ بِنَمِيمࣲ
جو بہت نکتہ چین، چغلیاں کھاتا پھرتا ہے
Ayah 11مَّنَّاعࣲ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
سخت منع کرنے والا بھلائی سے، حد سے بڑھا ہوا، بڑا بدکار ہے
Ayah 12عُتُلِّۭ بَعۡدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
اکھڑ مزاج ہے، اس کے علاوہ بد اصل ہے
Ayah 13أَن كَانَ ذَا مَالࣲ وَبَنِينَ
(یہ غرور وسرکشی) اس لیے کہ وہ مالدار اور صاحب اولاد ہے
Ayah 14إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
جب پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے ہماری آیتیں تو کہتا ہے کہ یہ تو پہلے لوگوں کے افسانے ہیں
Ayah 15سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلۡخُرۡطُومِ
ہم بہت جلد اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے
Ayah 16إِنَّا بَلَوۡنَٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِينَ
ہم نے ان (مکہ والوں کو بھی آزمایا جیسے ہم نے آزمایا تھا باغ والوں کو جب انہوں نے قسم اٹھائی کہ وہ ضرور توڑ لیں گے اس کا پھل صبح سویرے)
Ayah 17وَلَا يَسۡتَثۡنُونَ
اور انہوں نے انشاء اللہ بھی نہ کہا
Ayah 18فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفࣱ مِّن رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُونَ
پس چکر لگا گیا اس باغ پر ایک چکر لگانے والا آپ کے رب کی طرف سے دراں حالیکہ وہ سوئے ہوئے تھے؎
Ayah 19فَأَصۡبَحَتۡ كَٱلصَّرِيمِ
چنانچہ (لہلہاتا) باغ کٹے ہوئے کھیت کی مانند ہوگیا
Ayah 20فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ
پھر انہوں نے ایک دوسرے کو ندا دی صبح سویرے
Ayah 21أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰرِمِينَ
کہ سویرے سویرے اپنے کھیت کی طرف چلو اگر تم پھل توڑنا چاہتے ہو
Ayah 22فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَٰفَتُونَ
سو وہ چل پڑے اور ایک دوسرے کو چپکے چپکے کہتے جاتے
Ayah 23أَن لَّا يَدۡخُلَنَّهَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينࣱ
کہ (خبردار ) اس باغ میں ہر گز داخل نہ ہو آج تم پر کوئی مسکین
Ayah 24وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدࣲ قَٰدِرِينَ
اور تڑکے چلے (یہ سمجھتے ہوئے ) کہ وہ اس ارادہ پر قادر ہیں
Ayah 25فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ
پھر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے (غالبا) ہم راستہ بھول گئے
Ayah 26بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
نہیں نہیں ہماری تو قسمت پھوٹ گئی
Ayah 27قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ
ان میں جو زیرک تھا بول اٹھا کہ کیا میں تمہیں کہتا نہ تھا کہ تم ( اس کی ) تسبیح کیوں نہیں کرتے
Ayah 28قَالُواْ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
کہنے لگے پاک ہے ہمارا رب، بےشک ہم ہی ظالم تھے
Ayah 29فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضࣲ يَتَلَٰوَمُونَ
پھر ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے
Ayah 30قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ
کہنے لگے تف ہے ہم پر ہم ہی سرکش تھے
Ayah 31عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرࣰ ا مِّنۡهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں ( اس کا ) بدلہ دے گا جو بہتر ہوگا اس سے ہم (اب اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں)
Ayah 32كَذَٰلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ
(دیکھ لیا) ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے کاش! یہ لوگ (اس حقیقت کو) جانتے
Ayah 33إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
بے شک پرہیزگاروں کے لیے اپنے رب کے پاس نعمتوں بھری جنتیں ہیں
Ayah 34أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ
کیا ہم فرمانبرداروں کا حال مجرموں کا سا کردیں گے
Ayah 35مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
تمہیں کیا ہوگیا تم کیسے فیصلے کرتے ہو
Ayah 36أَمۡ لَكُمۡ كِتَٰبࣱ فِيهِ تَدۡرُسُونَ
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم یہ پڑھتے ہو
Ayah 37إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
کہ تمہارے لیے اس میں ایسی چیزیں ہیں جن کو تم پسند کرتے ہو
Ayah 38أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَٰنٌ عَلَيۡنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ
کیا تمہارے لیے قسمیں ہم پر ( لازم ) ہیں جو باقی رہنے والی ہیں قیامت تک کہ تمہیں وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے
Ayah 39سَلۡهُمۡ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
ان سے پوچھیے ان میں سے کون ان ( بےسروپا) باتوں کا ضامن ہے
Ayah 40أَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ فَلۡيَأۡتُواْ بِشُرَكَآئِهِمۡ إِن كَانُواْ صَٰدِقِينَ
کیا ان کے پاس کوئی گواہ ہیں اگر ہیں تو پھر پیش کریں اپنے گواہوں کو اگر وہ سچے ہیں
Ayah 41يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَن سَاقࣲ وَيُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ
جس روز پر دہ اٹھایا جائے گا ایک ساق سے تو ان (نابکاروں) کو سجدہ کی دعوت دی جائے گی تو اس وقت وہ سجدہ نہ کرسکیں گے
Ayah 42خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةࣱۖ وَقَدۡ كَانُواْ يُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمۡ سَٰلِمُونَ
ندامت سے جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ انہیں (دنیا میں) بلایا جاتا تھا سجدہ کی طرف جبکہ وہ صحیح سلامت تھے
Ayah 43فَذَرۡنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِۖ سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ
پس ( اے حبیب! ) آپ چھوڑ دیجیے مجھے اور اسے جو اس کتاب کو جھٹلاتا ہے ہم انہیں بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے اس طرح کہ انہیں علم تک نہ ہوگا
Ayah 44وَأُمۡلِي لَهُمۡۚ إِنَّ كَيۡدِي مَتِينٌ
اور میں نے (سر دست) انہیں مہلت دے رکھی میری (خفیہ ) تدبیر بڑی پختہ ہے
Ayah 45أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرࣰ ا فَهُم مِّن مَّغۡرَمࣲ مُّثۡقَلُونَ
آیا آپ ان سے کچھ اجرت مانگتے ہیں پس وہ اس تاوان (کے بوجھ) سے دبے جاتے ہیں
Ayah 46أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ
کیا ان کے پاس غیب کی خبر آتی ہے اور وہ اس کو لکھ لیتے ہیں
Ayah 47فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلۡحُوتِ إِذۡ نَادَىٰ وَهُوَ مَكۡظُومࣱ
پس انتظار فرمائیے اپنے رب کے حکم کا اور نہ ہوجائیے مچھلی والے کی مانند جب اس نے پکارا اور وہ غم واندوہ سے بھرا ہوا تھا
Ayah 48لَّوۡلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعۡمَةࣱ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُومࣱ
اگر اس کی چارہ سازی نہ کرتا اس کے رب کا لطف تو ڈال دیا جاتا اسے چٹیل میدان میں دراں حال کہ اس کی مذمت کی جاتی
Ayah 49فَٱجۡتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
پھر چن لیا اس کو اس کے رب نے اور بنا دیا اس کو اپنے نیک بندوں سے
Ayah 50وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَيُزۡلِقُونَكَ بِأَبۡصَٰرِهِمۡ لَمَّا سَمِعُواْ ٱلذِّكۡرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجۡنُونࣱ
اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ کفار پھسلا دیں گے آپ کو اپنی ( بد) نظروں سے جب وہ سنتے ہیں قرآن اور وہ کہتے ہیں کہ یہ تو مجنون ہے
Ayah 51وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَٰلَمِينَ
حالانکہ وہ نہیں مگر سارے جہانوں کے لیے وجہ عز وشرف
Ayah 52