سورہ At-Takwir — The Overthrowing

سورہ At-Takwir (The Overthrowing) — 81/114 · 29 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔

إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

(یاد کرو) جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

Ayah 1

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ

اور جب ستارے بکھر جائیں گے

Ayah 2

وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

اور جب پہاڑوں کو اکھیڑ دیا جائے گا

Ayah 3

وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

اور جب دس ماہ کی گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں گی

Ayah 4

وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ

اور جب وحشی جانور یکجا کر دیے جائیں گے

Ayah 5

وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے

Ayah 6

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ

اور جب جانیں (جسموں سے) جوری جائیں گی

Ayah 7

وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ

اور جب زندہ درگور کی ہوئی (بچی) سے پوچھا جائے گا

Ayah 8

بِأَيِّ ذَنۢبࣲ قُتِلَتۡ

کہ وہ کس گناہ کے باعث ماری گئی

Ayah 9

وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ

اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

Ayah 10

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ

اور جب آسمان کی کھال ادھیڑ لی جائے گی

Ayah 11

وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ

اور جب جہنم دہکائی جائے گی

Ayah 12

وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ

اور جب جنت قریب کردی جائے گی

Ayah 13

عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّآ أَحۡضَرَتۡ

(تو اس دن) ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

Ayah 14

فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ

پھر میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹ جانے والے تاروں کی

Ayah 15

ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ

(اور قسم کھاتا ہوں) سیدھے چلنے والے ، رکے رہنے والے تاروں کی

Ayah 16

وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ

اور رات کی جب وہ رخصت ہونے لگے

Ayah 17

وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ

اور صبح کی جب وہ سانس لے

Ayah 18

إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِيمࣲ‏

کہ یہ (قرآن) ایک معزز قاصد کا (لایا ہوا) قول ہے

Ayah 19

ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينࣲ‏

جو قوت والا ہے مالک عرش کے ہاں عزت والا ہے

Ayah 20

مُّطَاعࣲ ثَمَّ أَمِينࣲ‏

(سب فرشتوں کا) سردار اور وہاں کا امین ہے

Ayah 21

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونࣲ‏

اور تمہارا یہ ساتھی کوئی مجنون تو نہیں

Ayah 22

وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ

اور بلاشبہ اس نے اس قاصد کو دیکھا ہے روشن کنارے پر

Ayah 23

وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينࣲ‏

اور یہ نبی غیب بتانے میں ذرا بخیل نہیں

Ayah 24

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنࣲ رَّجِيمࣲ‏

اور یہ (قرآن) کسی شیطان مردود کا قول نہیں

Ayah 25

فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ

پھر تم (منہ اٹھائے) کدھر چلے جارہے ہو

Ayah 26

إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَٰلَمِينَ

نہیں ہے یہ مگر نصیحت سب اہل جہان کے لیے

Ayah 27

لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ

(لیکن ہدایت وہی پاتا ہے) جو تم میں سے سیدھی راہ چلنا چاہے

Ayah 28

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اور تم نہیں چاہ سکتے بجز اس کے کہ اللہ چاہے جو رب العالمین ہے

Ayah 29