سورہ At-Takaathur — Competition

سورہ At-Takaathur (Competition) — 102/114 · 8 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔

أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

غافل رکھا تمہیں زیادہ سے زیادہ مال جمع کرنے کی ہوس نے

Ayah 1

حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ

یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے

Ayah 2

كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

ہاں ہاں تم جلد جان لوگے

Ayah 3

ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

پھر ہاں ہاں ! تمہیں ( اپنی کوششوں کا انجام) جلد معلوم ہوجائے گا

Ayah 4

كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ

ہاں! ہاں! اگر تم (اس انجام کو ) یقینی طور سے جانتے (تو ایسا ہر گز نہ کرتے)

Ayah 5

لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ

تم دیکھ کر رہو گے دوزخ کو

Ayah 6

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ

پھر آخرت میں تم دوزخ کو یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے

Ayah 7

ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

پھر ضرور پوچھا جائے گا تم سے اس دن جملہ نعمتوں کے بارے میں

Ayah 8