سورہ At-Taariq — The Morning Star
سورہ At-Taariq (The Morning Star) — 86/114 · 17 آیات. عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور سنیں۔
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
Ayah 1وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ
اور آپ کو کیا معلوم یہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟
Ayah 2ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ
ایک تارا نہایت تاباں
Ayah 3إِن كُلُّ نَفۡسࣲ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظࣱ
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر کوئی محافظ نہ ہو
Ayah 4فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ
سو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
Ayah 5خُلِقَ مِن مَّآءࣲ دَافِقࣲ
اسے پیدا کیا گیا ہے اچھلتے پانی سے
Ayah 6يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
جو (مرد وزن کی) پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
Ayah 7إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرࣱ
بے شک وہ اس کو پھر واپس لانے پر قادر ہے
Ayah 8يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ
یاد کرو اس دن کو جب سب راز فاش کردیے جائیں گے
Ayah 9فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةࣲ وَلَا نَاصِرࣲ
پس نہ خود اس میں زور ہوگا اور نہ کوئی (دوسرا) مددگار ہوگا
Ayah 10وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ
قسم ہے آسمان کی جس سے بارش برستی ہے
Ayah 11وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ
اور زمین کی جو (بارش سے) پھٹ جاتی ہے
Ayah 12إِنَّهُۥ لَقَوۡلࣱ فَصۡلࣱ
بلاشبہ یہ قرآن قول فیصل ہے
Ayah 13وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ
اور یہ ہنسی مذاق نہیں ہے
Ayah 14إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدࣰ ا
یہ لوگ طرح طرح کی تدبیریں کر رہے ہیں
Ayah 15وَأَكِيدُ كَيۡدࣰ ا
اور میں بھی تدبیر فرما رہا ہوں
Ayah 16فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا
پس آپ کفار کو (تھوڑی سی) مہلت اور دے دیں کچھ وقت انہیں کچھ نہ کہیں
Ayah 17